وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی و ریاستی رٹ کے قیام کیلئے 22رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کےقیام کےحوالے سےمزیداقدامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑکمیٹی ارکان میں شامل ہیں،مشیررانا ثناء اللہ،وزیر مملکت داخلہ،وفاقی سیکرٹری داخلہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےچیف سیکرٹریزکمیٹی ارکان میں شامل ہیں،چاروں صوبوں، آزادکشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد کےآئی جیزکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں،سیکیورٹی اداروں کےنمائندے اورچیف کمشنراسلام آباد کوکمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی31جولائی2025کومنعقدہ اجلاس میں زیربحث آنےوالےاہم اسٹرٹیجک نکات کاجائزہ لےگی،وزیراعظم کی سربراہی میں 31 جولائی والےاجلاس میں فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام نےشرکت کی تھی۔
کمیٹی انسداد دہشتگردی وریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اہم معاملات،اسٹریٹیجک نکات پر غورکرے گی،کمیٹی خاص طورصوبوں کےساتھ اہم شعبوں میں رابطہ کاری پرتوجہ دینےسےمتعلق اموردیکھےگی،کمیٹی غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی اورسیف سیٹیزکےقیام کےحوالےسے تجاویزدےگی ،کمیٹی علاقوں کی نشاندہی کرےگی جہاں صوبوں کووفاقی حکومت سےتکنیکی معاونت کی ضرورت ہو،تاکہ پالیسی کی ہم آہنگی اور مؤثر نتائج کے لیےمشترکہ اقدامات کیےجا سکیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی سکیورٹی کوآرڈینیشن، مختلف اداروں کےدرمیان تعاون بہتربنانےکیلئے حل تجویز کرے گی،وزارتِ داخلہ کمیٹی کےلیے سیکرٹریٹ سپورٹ اورتمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی،کمیٹی اپنا کام 15روز کےاندر مکمل کر کےوزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔
مزید براں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ محسن نقوی نےمستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے شہداء کیلئے بلند درجات کی دعا اوراہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،میجر رضوان طاہر،نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کوخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہمارے جوان دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا قوم کے بہادرسپوتوں نے جوانمردی سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کامقابلہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔