روس کا مشرقی یوکرین پر حملہ، 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک ہو گئے

Aug 07, 2022 | 11:52:AM
روس , مشرقی یوکرین , حملہ، 80 غیر ملکی ,جنگجو ہلاک , وزارت دفاع
کیپشن: روس کا مشرقی یوکرین پر حملہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوب مشرقی یوکرین پر روسی حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا  کا کہنا ہے کہ جنوبی مشرقی یوکرین پر بمباری سے 470 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں،روسی میڈیا نے یوکرین میں اب بھی 3 ہزار غیر ملکی جنگجو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی،216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا ۔