”تم جیتو یا ہارو۔۔۔ہمیں تم سے پیار ہے“صدر پی ایچ ایف کا ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان

Aug 07, 2021 | 18:39:PM
”تم جیتو یا ہارو۔۔۔ہمیں تم سے پیار ہے“صدر پی ایچ ایف کا ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھرنے  ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
بریگیڈیر خالد کھوکھر نے شکست کے باوجود ارشد ندیم کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ارشد ندیم کے اخراجات بچوں کی طرح اٹھاو¿نگا،ارشد ندیم کوذاتی اخراجات سے سپانسر کرونگا،انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کے مستقبل کے تمام ایونٹس کے اخراجات خود اٹھاؤنگا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو  فائنل  میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ، وہ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے ہیں ۔ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے ۔ارشد ندیم نے ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی لیکن 29 سال بعد پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورارہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل کےافتتاحی میچ میں آفریدی کی ٹیم کے ہا تھوں شعیب ملک کی ٹیم کو شکست