انسانوں جیسے دانتوں والی عجیب و الخلقت مچھلی دریافت

Aug 07, 2021 | 12:45:PM
 انسانوں جیسے دانتوں والی عجیب و الخلقت مچھلی دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عجیب و غریب مچھلی دریافت ،انسانوں جیسے دانتوں  والی مچھلی کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے یہ مچھلی شمالی کیرولینا میں ناگزہیڈ سے پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک فیس بک صارف نے انسانوں جیسے دانت والی مچھلی کی تصویر شیئر کی ہے ، اس مچھلی کو شیپ ہیڈ کہا جاتا ہے جس کے جبڑوں میں شکار کو چبانے کے لیے داڑھوں کی متعدد پرتیں (layers) موجود ہوتی ہیں۔

بھیڑ جیسا منہ ہونے کی وجہ سے اسے  شیپ ہیڈ فش کا نام دیا گیا ہے۔نایاب مچھلی پکڑنے والے شکاری کا کہنا تھا کہ جب شیپ ہیڈ مچھلی کو پانی میں دیکھا تو اسی وقت امید ہو گئی تھی کہ میں اس کا شکار کر لوں گا۔

شکاری کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کو پکڑ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی