آسان اقساط و زیرو مارک اپ پر الیکٹرک بائیکس کی پیشکش! مگر کیسے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث شہری اب روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے متبادل اور کم خرچ آپشنز تلاش کر رہے ہیں، اس حوالے سے الیکٹرک سکورٹرز تیزی سے مقبول ہوتے جا رہے ہیں لیکن ان کی ابتدائی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سے خریدار ابھی بھی ہچکچا رہے ہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے بینک الفلاح نے YADEA الیکٹرک سکورٹرز کو قسطوں کے منصوبے کے تحت متعارف کروایا ہے جس میں پہلے چھ مہینوں کے لیے 0 فیصد مارک اپ کی سہولت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سبسڈی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ لانچ، آپ اہل ہیں یا نہیں؟ چیک کریں
بینک کی یہ نئی اسکیم صارفین کے لیے الیکٹرک سکورٹرز خریدنا آسان بناتی ہے کیونکہ ماہانہ اقساط کی مدد سے ڈاؤن پیمنٹ کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ صارفین جو کم ماہانہ ادائیگی چاہتے ہیں ان کے لیے طویل ادائیگی کی مدت کی بھی سہولت موجود ہے۔
صفر فیصد مارک اپ صرف 3 اور 6 ماہ کی قسطوں کے لیے دستیاب ہے اور یہ پروموشن محدود مدت کے لیے دستیاب ہے جبکہ ڈلیوری اسٹاک کی دستیابی پر منحصر ہے۔