کوئٹہ میں مرغی مہنگی، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عید کے بعد سے مسلسل مہنگائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنشن سے متعلق اہم خبر آگئی
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھنے سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں اوپر گئی ہیں۔