جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع

Apr 07, 2024 | 22:45:PM
جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔

پاکستان نے 6 جون کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں سعودی عرب کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پی ایس بی نے جناح سٹیڈیم میں نئی لائٹس نصب کرنا شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون آئی پی ایل میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل

ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں 225 لائٹس نصب کی جائیں گی جو فیفا قوانین کے عین مطابق ہوں گیں، اس کے علاوہ 300 سے زائد نئی کرسیاں بھی وی آئی پی انکلوڑرز میں لگائی جائیں گی، اےایف سی وفد میچ سے قبل جناح سٹیڈیم کا جائزہ لینے آئے گا۔