’’آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ‘‘ صبا قمر کی پوسٹ وائرل

Apr 07, 2024 | 22:10:PM
’’آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ‘‘ صبا قمر کی پوسٹ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی اپنے ’مسٹری مین‘ سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی، انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے انہیں تحائف دیے گئے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ان تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے دعائیہ پیغامات بھی جاری کیے، انہوں نے کہا کہ میرے دل میں ان تمام لوگوں کے لیے خاص جگہ ہے جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے اسپیشل محسوس کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کی اہم وجہ بتادی

صبا قمر نے جہاں ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منایا تو وہیں گھر پر بھی ان کے مسٹری مین نے انہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں، انسٹاگرام کی پہلی سٹوری میں صبا قمر ان کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، انہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی سٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا، صبا قمر نے اپنی اگلی انسٹاگرام سٹوری میں بھی کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔