ایف آئی اے  کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار 

Apr 07, 2024 | 10:44:AM
ملتان میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 3 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان ) ملتان میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 3 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 59 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، نجی بینک کے ڈیبٹ کارڈ اور چیک بکس برآمد کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں علی حیدر، محمد خان اور عبدالعزیز شامل ہیں۔   

مزید پڑھیں:   سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ

ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی اور سعودی عرب سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلا رہے تھے۔  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔