تیسری سہ ماہی کے اختتام پرایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے

Apr 07, 2024 | 10:19:AM
تیسری سہ ماہی کے اختتام پرایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ایف بی آر (FBR)نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے  ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کیے، جو 6.707 ٹریلین روپے کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں،اس پیش رفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیر ہے،ان اہدف کا حصول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

 ایف بی آرترجمان کے مطابق تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قا نونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔