ازخودنوٹس کا فیصلہ ، پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستے سپریم کورٹ کے باہر تعینات

Apr 07, 2022 | 19:30:PM
سپریم کورٹ، ڈپٹی سپیکر رولنگ، ازخودنوٹس،
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کا ڈپٹی سپیکر رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا،پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات عدالت عظمیٰ کے باہر تعینات کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا،صحافیوں ،وکلا ،سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماﺅں کی آمد جاری ہے،پیپلزپارٹی رہنما رضا ربانی ،شیری رحمان،بابراعوان ،عامرکیانی ،شہزاداکبر ،سینیٹر فیصل جاویدکمرہ عدالت پہنچ گئے۔