اکتوبر سے پہلے عام انتخابات ممکن نہیں۔۔الیکشن کمیشن نے صدرکے خط کا جواب دے دیا

Apr 07, 2022 | 16:14:PM
الیکشن کمیشن ، اعلان
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تین ماہ میں الیکشن کرانا ممکن نہیں اس کیلئےمزید وقت درکار ہوگا  ۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لئے مزید 4 ماہ درکار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔