چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کےلئے نیا نظام نافذ 

Apr 07, 2021 | 19:01:PM
 چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کےلئے نیا نظام نافذ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پی ٹی اے کی جانب سے موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قا تلوں نے چونکا دینے والے انکشافات کر دئیے