ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان

Apr 07, 2021 | 17:05:PM
 ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہفتے میں ایک دن ویکسی نیشن سینٹرز بند کرنے کی منظوری دے دی، چھٹی والے دن سینٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا تعین کرلیا گیا، این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کی جمعے کے روز ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دے دی، جمعے کے روز تمام ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کا صوبوں کو ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی سے متعلق مراسلہ بھی دیا گیا ہے، این سی او سی نے مراسلہ صوبائی چیف اور ہیلتھ سیکریٹریز کو ارسال کیا۔
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز کی ایک چھٹی سے انتظامیہ اور عملے کو سہولت ہوگی اور عملے کو آرام کا موقع ملے گا۔ جمعے کے روز کرونا ویکسی سینٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان اسمبلی کی فہرست تیار، فیصلہ وزیراعظم کرینگے