جوہری معاہدہ۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع

Apr 07, 2021 | 13:02:PM
جوہری معاہدہ۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)یورپ کی مصالحت کاری میں ایران اور  امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہو گیا۔

ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی  نے کہاہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، جمعے کو ایک اور ملاقات ہو گی۔ جوہری معاہدے اور  پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ماہرین کی بات چیت جاری رہےگی۔دوسری جانب روسی سفارتکار نے بھی اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر جوائنٹ کمیشن کی میٹنگ کامیاب رہی۔جوہری معاہدے کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کوئی بھی نہیں بتا سکتا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق ویانا میں ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور  برطانوی وفود کے درمیان بات چیت ہوئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی رابرٹ ملے کی قیادت میں وفد میٹنگ روم میں موجود نہیں تھا کیونکہ ایران پابندیاں ہٹنے تک امریکا سے براہ راست مذاکرات سے انکار کر چکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار