عید میلاد النبی ﷺ پرصدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی ہے
یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے،وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کردیا،خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں۔
خیال رہے کہ قتل، دہشتگردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس معافی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں میچ کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق