ریاست ، سیاست میں کامیابی سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنےمیں ہے: مریم نواز

Sep 06, 2025 | 15:31:PM
ریاست ، سیاست میں کامیابی سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنےمیں ہے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے۔

مریم نواز نے عید میلاد النبی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے احترام انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ رحمت للعالمین خاتم النبیین ہادی عالم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا جشن میلاد النبیؐ شایان شان طور پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد سمیت بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔

ملک بھر میں درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔