اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ نے لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا

Sep 06, 2025 | 15:15:PM
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ نے لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ۔
 اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل سے رجوع کر سکیں گے، صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز ہی اس سیل میں درج ہوں گے جبکہ بیرونِ ملک مقیم ہر شخص اس سہولت سے استفادہ کر سکے گا۔
 سیل کے ذریعے درخواستیں، شکایات اور جلد سماعت کی درخواست جمع کرائی جا سکے گی، کیسزکی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم ہوں گی اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:برازیل کا مستقل رہائشی ویزہ:اہلیت کامعیاراوراپلائی کرنے کاطریقہ کارجانیے
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے،واٹس ایپ نمبر 0326-4442444 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے،اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا،تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہوگا۔