حارث رؤف کا ایک اور اعزاز،ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں

Sep 06, 2023 | 22:45:PM
حارث رؤف کا ایک اور اعزاز،ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حارث رؤف نے مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے   ہوئے  ون ڈے کرکٹ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ٹائٹل بھی  اپنے سینے پر سجا لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسپیڈ گن اور  فاسٹ بولر حارث رﺅف کی ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل ہو گئیں،انہوں نے یہ اعزاز  اپنے  27 ویں ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل کر کے حاصل کیا۔

بنگلادیش کے محمد نعیم حارث رﺅف کا پچاسواں شکار بن کر اس کامیابی میں مددگار ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا اور 194 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔