سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیزقائم کرنے کی اجازت دیدی

Sep 06, 2023 | 18:09:PM
سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیزقائم کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: سٹیٹ بنک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں،عوامی ضرورت پورے کرنے کیلئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کی بی کمپنیوں اور فرنچائز کو ختم کر کے مکمل کمپنیز بنانے کی پیش کش کی ہے،ایکسچینج کمپنیز کا کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جارہا ہے،بی ایکسچینج کمپنیوں کو تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے،ایکس چینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائز تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہو سکتی ہیں،بی ایکسچینج کمپنیز اور فرنچائزز ایک مہینے میں اپنا منصوبہ جمع کرکے سٹیٹ بینک سے این او سی لے لیں،عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ایکس چینج کمپنیوں میں مسابقت اور شفافیت لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان