کرکٹر محمد رضوان ’’دور۔سی‘‘ پسند کرتے ہیں، بھارتی لڑکی کا انکشاف

Sep 06, 2022 | 12:42:PM
کرکٹر محمد رضوان ’’دور۔سی‘‘ پسند کرتے ہیں، بھارتی لڑکی کا انکشاف
کیپشن: محمد رضوان اور بھارتی لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) ’یہ تو سیلفی نہیں یہ تو دور۔سی ہے۔‘ یہ باتیں ہوئیں ایک بھارتی لڑکی اور پاکستان مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان کے درمیان۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بھارتی لڑکی کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ انکے سیلفی لینے کے تجربے کے حوالے سے بات کی جارہی ہے۔

لڑکی بتاتی ہے کہ جب اس نے محمد رضوان کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسرار کیا تو نہوں نے کہا کہ میں عورتوں کے ساتھ سیلفی یا تصویر نہیں بنواتا اور اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو آپ کسی اور مرد کو بھی ساتھ بلا لیں۔ اس پر لڑکی نے کہا کہ وہ اکیلی رضوان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتی ہیں۔

اس پر محمد رضوان انتہائی دور کھڑے ہو گئے اور اس لڑکی کے ساتھ تصویر بنوائی۔ اس کے بعد لڑکی نے مزید کہا کہ یہ ’دور۔سی‘ ہے اس تصویر کو سیلفی نہیں کہا جاسکتا۔

البتہ انہوں نے محمد رضوان کے جذبات کی قدر کی اور کہا کہ وہ اپنے مذہب پرعمل کرتے ہیں جو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کی نمبر 1 پوزیشن خطرے میں

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: