واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کے لئے بُری خبر آگئی

Sep 06, 2022 | 12:26:PM
واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کے لئے بُری خبر آگئی
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اکتوبر کے بعد بعض آئی فونز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق  دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی آئی فون نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ وہ پرانے موبائلز سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردے گی ۔  ایپل کے آئی او ایس 11 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے آئی فونز پر اکتوبر کے اختتام کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ 24 اکتوبر کے بعد آئی فون 5 اور آئی فون 5 ایس کے صارفین اپنے فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے ۔

  دونوں فونز کے بعد متعارف کرائے گئے آئی فون کے تقریباً تمام ہی فونز سے اب واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم آئی او ایس 11 کے فونز پر کمپنی نے پہلے سے ہی اپڈیٹ دینا بند کردی تھی۔ان فونز پر کے آپریٹنگ سسٹم کو اب کسی طرح کی سافٹ ویئر اپڈیٹ یا سیکیورٹی اپڈیٹ نہیں دی جاتی، اس لیے اب اس پر واٹس ایپ کی سپورٹ بھی ختم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں دیگر چند ایپس بھی ایسے فونز پر نہیں چلائے جا سکیں گے۔

آئی او ایس 12 یا اس سے اپگریڈ والے آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلتے ہیں اس لئے ان پر واٹس ایپ چلتا رہے گا ۔