وجہ کیا بنی کہ اداکا رہ اقرا عزیز  نےشرمیلا فاروقی کی تنقید کا کرارا جواب دے دیا؟

Sep 06, 2021 | 22:26:PM
 وجہ کیا بنی کہ اداکا رہ اقرا عزیز  نےشرمیلا فاروقی کی تنقید کا کرارا جواب دے دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکا رہ اقرا عزیز  کا شرمیلا فاروقی کی تنقید کا کرارا جواب ۔اقرا عزیز نےاپنے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ جب یاسر حسین میری تعریف کرتے ہیں تو میں کیوں نہ کروں۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ یاسر حسین نے ماں بننے کے سفر کے دوران میری بہت مدد کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں چاہتی ہیں کہ مرد ہماری مدد کریں اور پھر جب وہ کرتے ہیں تو، بول دو کہ اس میں فخر کی کوئی بات نہیں، برابری دونوں طرف ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا

 پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس میں فخرکرنے کی کوئی بات نہیں، بچوں کی پرورش کی ذمہ داری صرف ماں کی نہیں بلکہ والد کی بھی ہوتی ہے۔

جس پراداکارہ اقرا عزیز نے شرمیلا فارقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاید یہ آپ کے لیے کوئی بڑی بات نہ ہو، لیکن اس مردوں کی دنیا میں جہاں وہ اپنی بیوی کی (ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر) تعریف نہیں کرتے، جو شوہر اور بیوی دونوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن میرے شوہر نہ صرف میری تعریف کرتے ہیں بلکہ وہ میرا بھرپور ساتھ بھی دیتے ہیں۔