بھگوڑے۔۔مصباح اور وقار سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان

Sep 06, 2021 | 19:00:PM
بھگوڑے۔۔مصباح اور وقار سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے عہدے چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے تنقید کے سخت تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ” دونوں بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں “۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں رکھنا چاہیے تھا اور وہاب ریاض کو لانا چاہیے تھا، اعظم خان آجاتے ہیں شعیب ملک نہیں آتے، سلیکشن سمجھ نہیں آتی ، ورلڈ کپ ہے پورا زور لگانا چاہیے تھا ، مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہما میر کے ملی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم۔۔ویڈیو وائرل

ان کا کہناتھا کہ پی سی بی کا قصور ہے جو مصباح اور وقار کو لایا ۔ میر ے خیال میں مصباح کو پتا تھا کہ رمیز کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی ، مصباح اور وقار کو بھاگنا ہی کہوں گا ، مصباح میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں ، اسے ڈر کر بھاگنا کہتے ہیں ،مصباح اور وقار بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں ۔