اداکارہ سائرہ با نو کی طبعیت بہتر۔۔ہسپتال سے گھر روانہ

Sep 06, 2021 | 18:41:PM
اداکارہ سائرہ با نو کی طبعیت بہتر۔۔ہسپتال سے گھر روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق77 سالہ اداکارہ سا ئرہ بانو کو 28 اگست کو سانس کی تکلیف، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر لیول کے بعد ہندوجا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دلیپ فیملی کے ترجمان فیصل فاروقی نے بتایا کہ طبیعت بہتر ہونے پر سائرہ بانو کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہما میر کے ملی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم۔۔ویڈیو وائرل

فیصل فاروقی کے مطابق دلیپ کمار کی موت کا گہرا اثر سائرہ بانو کی صحت پر ہوا ہے اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ شدید ذہنی دباو میں ہیں۔