کورونا کے وار جاری۔۔ 57 افرادجاں بحق۔۔ ساڑھے3 ہزارنئے کیس رپورٹ

Sep 06, 2021 | 14:37:PM
کورونا کے وار جاری۔۔ 57 افرادجاں بحق۔۔ ساڑھے3 ہزارنئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا سے مزید 57 افردجان کی بازی گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوگئی۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔
 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4لاکھ3 ہزار 157، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956،بلوچستان میں32 ہزار 403، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200،آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51ہو گئی ہے۔
کورونا سے پنجاب12 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا 5 ہزار 107، اسلام آباد 874، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو گرین ویزا دینے کا اعلان