ورلڈکپ۔۔انگلینڈاورنیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

Sep 06, 2021 | 13:22:PM
ورلڈکپ۔۔انگلینڈاورنیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ کپ  میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کے ذریعے اسکواڈ کا اعلان کیا۔  کپتان بابراعظم،شاداب خان،آصف علی،اعظم خان،حارث رؤف،عماد وسیم،خوشدل شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد حفیظ،محمد حسنین،محمد نواز،محمد رضوان،محمدوسیم،شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور صہیب مقصود ٹیم کا حصہ ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخرزمان،شاہ نوازدہانی اورعثمان قادر کوشامل کیا گیا ہے۔

 Asif and Khushdil return for ICC Men's T20 World Cup 2021

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ٹیم بناتے وقت کھلاڑیوں کی ضروریات کو مد نظر رکھا ہے ۔ صہیب مقصود کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی ہے، حارث رؤف کی کارکردگی کچھ میچز میں توقعات کے مطابق نہیں رہی تاہم اس وقت بھی وہ ہمارے میچ ونر ہیں۔ پاک بھارت میچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ آصف علی کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان میں سب سے اچھا ہے  جبکہ محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ بطور اوپنر خود کو منوایا ہے ۔

ANNOUNCED – Our squad for the #T20WorldCup, #PAKvNZ and #PAKvENG pic.twitter.com/oVRIwzzmMZ