یوم دفاع  کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Sep 06, 2021 | 11:18:AM
یوم دفاع  کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوم دفاع کے حوالے سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

 6 ستمبر مادر وطن کی حفاظت کرنے والے غیور بیٹوں کی عظمت کو سلام کا دن ہے۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کےفرائض سنبھالے۔ ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

 یاد رہے یوم دفاع و شہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔

1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 56واں یومِ دفاع آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائےگا