پاکستانی فلم ’’موکلانی دی لاسٹ موہناز‘‘ نے’’ آسکر‘‘ ایوارڈ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ’’موکلانی دی لاسٹ موہناز‘‘ نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کے مقامی ماہی گیری برادری موہنا کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم ’’موکلانی‘‘ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے، فلمی دنیا میں یہ ایوارڈ آسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ کے لیے فلم ساز جواد شریف کی ہدایت کاری میں بننے والی اِس فلم کا انتخاب 500 سے زائد مشہور فلموں میں سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک سے علیحدگی؟ ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل
واضح رہے کہ 4 اکتوبر 2025 کو ’’موکلانی‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے,غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ دنیا بھر میں آسکر ایوارڈز کے متوازی سمجھا جاتا ہے۔