بلاول بھٹو دوسری بار ماموں بن گئے

Oct 06, 2022 | 16:01:PM
بلاول بھٹو دوسری بار ماموں بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔

بختاور بھٹو کے شوہر محمود  چوہدری  کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔

اس جوڑی کے ٹوئٹس کے مطابق اِن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021ء کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔