برطانیہ سے فنڈز کی واپسی: عمران خان کابینہ کے 21 ارکان نیب آفس طلب

Oct 06, 2022 | 15:25:PM
برطانیہ سے فنڈز کی واپسی سے متعلق نیب متحرک ہوگیا۔ قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا
کیپشن: سابق وفاقی کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) برطانیہ سے فنڈز کی واپسی سے متعلق نیب متحرک ہوگیا۔ قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کیسز کا لنڈا بازار لگا دیا ہے: بابر اعوان

 قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کابینہ کے 21 ارکان کے طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، مراد سعید کو 11 اکتوبر، شفقت محمود، شیری مزاری کو 14 اکتوبر، علی امین گنڈا پور، فروغ نسیم کو 18 اکتوبر، شیخ رشید ، فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ علی زیدی، خسرو بختیار، محمد میاں سومرو کو بھی نیب آفس بلایا گیا ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کی روشنی میں عمران خان کو طلب کیا جائے گا۔