ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔۔پاک بھارت میچ کے 10 سیکنڈ اشتہار کا معاوضہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

Oct 06, 2021 | 22:32:PM
ٹی ٹونٹی ،ورلڈ کپ،سے ،متعلق ،اہم خبر
کیپشن: بابر اعظم ،ویرات کوہلی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار دونوں ممالک کے کر کٹ شائقین کو شدت سے رہتا ہے۔مگر اس میچ  میں اشتہارات کیلئے نشریاتی ادارہ کی جانب سے  ریکارڈ معاوضہ مانگنے کا انکشاف ہو ا ہے ۔

نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دکھانے والا نشریاتی ادارے کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کمپنیوں سے 10 سیکنڈ کی جگہ کے لئے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ ادارے کی جانب سے کسی بھی اسپورٹس مقابلے کیلیے 10 سیکنڈ کا یہ سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

یا د رہے کہ 24 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا نہ صر ف دونوں ممالک کے عوام بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں شائقین انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ خوشبو کا سٹیج پررقص۔۔تماش بینوں کو پان بھی کھلائے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد کڑی تنقید