اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار۔۔دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 06, 2021 | 18:53:PM
عائشہ ثنا وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عائشہ ثنا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دے کر انکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشہاری قرار دینے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیا۔عدالت نے حکم دیا  کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری مو ثررہیں گے۔ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا  کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے۔سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کو دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ