وزیراعظم کو دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ

Oct 06, 2021 | 18:34:PM
ملاقات ،وزیراعظم اور چئیرمین واپڈا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان،چیئر مین واپڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل  (ر)مزمل حسین نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل  (ر)مزمل حسین  کی ملاقات میں  اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کو واپڈا کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں بشمول دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین