یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

Oct 06, 2021 | 11:39:AM
 یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  پیپلز پارٹی  کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا۔یوسف رضا گیلانی بیٹی کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اٹلی جارہے تھے ۔

 ایئر پورٹ ذرائع  کے مطابق یوسف رضاگیلانی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بیرو ن ملک جانے سے روکا گیا ہے جبکہ ان کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹی 20 کا دوسرا مرحلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا