مرتضی وہاب کا اہم اعلان۔۔۔۔حیدر علی انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب

Oct 06, 2021 | 10:09:AM
مرتضی وہاب کا اہم اعلان۔۔۔۔حیدر علی انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب
کیپشن: عمر شریف کے نام سے منسوب شاہراہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے عمر شریف کی رہائش گاہ پر اہم اعلان کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ حیدر علی انڈر پاس  کو عمر شریف کا نام دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام پر منسوب کرنےکی قرار داد منظور کر لی،اس سے قبل شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چند روز قبل عمر شریف کی رہائش گاہ پر کیا تھا،انڈر پاس کو مرحوم عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد پیر کو منظور کی گئی تھی۔
 خیال رہے کہ کراچی کے شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو علاج کے لیے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ’ارطغرل غازی‘ کی گونچا گل رشتہ ازدواج میں منسلک