عمر شریف کو آج سپرد خاک کیا جائیگا 

Oct 06, 2021 | 10:04:AM
عمر شریف کی نماز جنازہ آج
کیپشن: عمر شریف فاءل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامیڈی کنگ عمر شریف کی تجہیز و تکفین کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی پڑ ھائیں گئے۔ نماز جنازہ میں اعلی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتظامیہ نے یہاں سیکیورٹی انتظامات سخت کر رکھے ہیں۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت پارک سے تین کلو میٹر دوری پر واقع درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی لائی جائیگی، جہاں محکمہ اوقاف نے تدفین کے انتظامات مکمل کر لے ہیں، ان کی لحد معروف اینکر پرسن اور ایم این اے عامر لیاقت کی والدہ محترمہ محمودہ سلطانہ کی قبر کے قریب تیار کی گئی ہے۔

عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے انسان دوست شہنشاہ ظرافت عمر شریف کے صاحبزادوں جواد عمر اور فواد عمر  نے کہا میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے تعزیت و دعاؤں میں یاد رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر، ریلوےلائن پر دھماکا، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی