سپریم کورٹ کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری آفس آرڈر کے مطابق دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقات کی وجہ سے کام متاثر ہوتا ہے، دفتری اوقات میں ملازمین کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات ضروری ہو تو ملازمین سینئر سے اجازت لے کر سہولت مرکز میں 5 منٹ ملاقات کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ، پاکستانی کھلاڑی بھی نامزد