سری دیوی کی فلم’ ’موم‘‘ کا سیکوئل، سیٹ سے خوشی کپور کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی صاحبزادی خوشی کپور کی فلم ’’موم 2 ‘‘کے سیٹ سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی سری دیوی کی سپر ہٹ فلم ’’موم ‘‘کا سیکوئل ہے، پہلی فلم میں سری دیوی نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لیتی ہے، ’’موم 2 ‘‘میں خوشی کپور کو اسی کہانی کے نئے باب میں مرکزی کردار میں پیش کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنہ بھی اس فلم میں ایک اہم اور منفرد کردار نبھائیں گی، فلم کی ہدایتکاری گریش کوہلی کر رہے ہیں جو پہلی فلم’’موم‘‘ کے سکرین پلے رائٹر بھی تھے۔
اس پروجیکٹ کے خالق اور پروڈیوسر بونی کپورکاکہناہے کہ’’ موم 2 ‘‘صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے، یہ سری دیوی کے خواب کو پورا کرنے اور ان کی فنی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مختلف مقامات پر جاری ہے اور ابتدائی شیڈول مکمل ہو چکا ہے، ٹیم اگلے مرحلے میں دہلی اور راجستھان میں فلم بندی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز 2026 کے اوائل میں متوقع ہےاور اس کا میوزک معروف بھارتی کمپوزر اے آر رحمان کے شاگردوں نے تیار کیا ہے۔