امریکا: 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ

Nov 06, 2025 | 09:55:AM
امریکا: 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نےجرائم میں ملوث 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر دیئے۔

سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں۔

سینیئرامریکی اہلکار نے بتایا کہ 16ہزار ویزے نشے میں ڈرائیونگ اور 12ہزار تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔

امریکی اہلکار کے مطابق ویزا میعاد ختم ہونے اورقانون کی خلاف ورزی پراگست میں 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چارلی کرک پرحملے کے بعد اشتعال انگیزپوسٹ کرنےپر گزشتہ  ماہ 6 ویزے منسوخ کیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز