سونا پھر سستا ہوگیا 

Nov 06, 2023 | 15:44:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3436 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 1  تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 14 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 985 روپے کا تھا 

مزید پڑھیں: میانوالی ایئر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کم ہونے کے بعد 2003 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔