پی آئی اے کا ائیربس اے320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ 

Nov 06, 2023 | 12:59:PM
 پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ائیربس اے320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ائیربس اے320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

 کم گنجائش اور فیول ایفیشنٹ جہازوں کے انجنوں کے حصول کیلئے اشتہار شائع کروا دیا گیا۔  اے320 جہازوں کیلئے 6 یا اس سے زائد انجن کی خریداری کیلئے پیشکشیں مطلوب ہیں۔ 

مزید پڑھیں: نگران حکومت کا بڑا اقدام، غریب کے مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس جاری

پی آئی اے حکام  کا کہنا ہے کہ خواہشمند کمپنیز لیز اور خریداری دونوں کیلئے پیشکش جمع کرا سکتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ پیشکش جی ایم کنٹریکٹ سپلائی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو 13 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔