سموگ:لاہور میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا مشورہ

Nov 06, 2022 | 11:55:AM
 اسموگ ریڈ لائن ,لاہور ,پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی, پنجاب یونیورسٹی , جی ٹی روڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے اس حوالے سے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں اسموگ ریڈ لائن کراس کرگئی ہے جس سے شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے، موجودہ صورتحال میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس577 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے، اسموگ جانچنے کے آلات برطانیہ کی یونیورسٹی کے تعاون سے لائے، ان آلات سے حاصل شدہ یہ اعداد وشمار انتہائی پریشان کن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے حوالے سے لوگوں میں آگہی پیدا نہ کی گئی تو سنگین بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، لاہور کے شہری غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ میڈیکل رپورٹ میں واضح تضاد سامنے آگیا

دوسری جانب اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے اوکاڑہ میں اسموگ کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور شہر میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اور ڈاکٹروں نے شہریوں کو اسموگ کے دوران گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔