نماز کا مذاق اڑانے والا بدبخت نوجوان گرفتار

Nov 06, 2021 | 15:31:PM
نماز،بد بخت ملزم،پولیس ،حراست،گرفتار
کیپشن: بد بخت ملزم پو لیس کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سو شل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک بد بخت نعوذ باللہ  نماز کی بے حرمتی کر تا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔جس پر عوام کا شدید ردعمل بھی سو شل میڈیا پر سامنے آیا تھا ۔ا ب خبر ہے کہ بدبخت ملزم آصف مظفرگڑھ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نماز کا  مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت نوٹس لیا جس کے بعد مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئےملزم آصف کو شاہ جمال، مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔

ملزم درزی کا کام کرتا تھا جبکہ اسے کچا کینجر ہیڈ 76 سے گرفتار کیا گیا۔ سردار عثمان بزدارنے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم بھی دے دیااور کہا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے بڑی خبر، اہم اعلان ہوگیا