زویا ناصر کسے پسند کرتی ہیں؟ اداکارہ نے ایسی تصویر شیئر کردی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Nov 06, 2021 | 15:29:PM
زویا ناصر نے اپنا کرش بتا دیا
کیپشن: زویا ناصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ وہ جنید صفدر کو پسند کرتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پر پاکستانی اداکارہ اپنا دِل ہار بیٹھیں، حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد اور انوکھے سوالات پوچھے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟ جس پر زویا ناصر نے سوال کے جواب میں جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔ 

یہ تصویر اس وقت کی ہے جب جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:      دیوار کے درمیان پھنسے ہوئےشخص کو دو روز بعد نکال لیا گیا