علاقائی استحکام کے لیے پرامن افغانستان ناگزیر ہے،آرمی چیف سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی کی ملاقات،گفتگو

Nov 06, 2021 | 00:15:AM
آرمی چیف،چینی سفیر،دفاعی اتاشی،م
کیپشن: آرمی چیف سے چینی سفیر،دفاعی اتاشی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی کی ملاقات۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تبادلہ خیال اور بامقصد کوششوں پر زور دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

 آرمی چیف نے اس مو قع پر کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہےجبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایم کیوایم پاکستان