جرائم میں ملوث لوگ  اب آن لائن رائیڈ نہیں چلاسکیں گے

May 06, 2026 | 21:12:PM
 جرائم میں ملوث لوگ  اب آن لائن رائیڈ نہیں چلاسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جرائم میں ملوث لوگ  اب آن لائن رائیڈ نہیں چلاسکیں گے۔آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام آ گیا۔

پنجاب پولیس نے آن لائن ٹیکسی چلانے والوں کے لئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

 ڈی آئی جی فیصل کامران کنے بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق اب آن لائن ٹیکسی فراہم کرنے والی کوئی بھی کمپنی جرائم میں ملوث ہونے کی ہسٹری رکھنے والے کسی شخص کو اپنی ایپلی کیشن کے ذریعہ ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
 پنجاب پولیس کے ساتھ معاہدہ کے تحت اب ایپلی کیشن کے ذریعہ رائیڈ مہیا کرنے والی کمپنیاں اپنی ایپلی کیشن کے ذریعہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  بننے کے امیدواروں سے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی طلب کرین گی۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف کروا دیاگیا ہے۔ 
ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس اور آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔نئی بھرتیوں سے پہلے ہر ڈرائیور کیلئے پولیس ویریفکیشن لازمی قرار دیدی گئی ۔تمام آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا اب پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے.
آن لائن رائیڈ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو نئی سکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ایپلی کیشن کے ذریعہ رائیڈ منگوانے والے شہریوں کے ساتھ جرائم کے واقعات سامنے آنے کے بعد پولیس نے یہ ضروری اقدام اٹھایا ہے اور رائیڈ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی شہریوں کے تحفظ کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا رویہ اپنایا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:   تھانہ دھمیال کے باہر فائرنگ ہتھکڑی لگا ملزم جاں بحق