بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اور پنجاب کے اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں

May 06, 2026 | 20:50:PM
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اور پنجاب کے اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں جامعات اور تعلیمی بورڈز کے محکمے کے وزیر اسماعیل راہو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور
اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی خان چانگ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے ملیر ندی کے پاس اربن فارسٹ اور ساحلی پٹی پر مینگروو  کی شجر کاری کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ضلع شرقی میں پی پی پی کے صدر اقبال ساند نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیاسی  اور تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ضلع شرقی میں پی پی پی کے صدر اقبال ساند نے  بھی ملاقات  کی۔ اس ملاقات میں بھی سیاسی اور  تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: جام شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ  ،وزیراعظم، فیلڈمارشل سمیت دیگر کی شرکت