سینیٹر ناصر بٹ کا کمرشل مارکیٹ ماڈل بازار کا دورہ،تاجروں کی پیرافورس کیخلاف شکایات

May 06, 2026 | 19:48:PM
سینیٹر ناصر بٹ کا کمرشل مارکیٹ ماڈل بازار کا دورہ،تاجروں کی پیرافورس کیخلاف شکایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹر ناصر بٹ نے کمرشل مارکیٹ ماڈل بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ماڈل بازار کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، اس دوران تاجروں نے سینیٹر ناصر بٹ کی گاڑی کو گھیر لیا۔ 

اے سی سٹی ایمان ظفر کی موجودگی میں تاجروں نےضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جبکہ  پیرا فورس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ،تاجروں کا کہنا تھا کہ 8 بجے بازار بند کرنا تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے،پیرا فورس نے تاجروں کا جینا محال کر رکھا ہے،پیرا فورس کی گاڑیاں 8 بجے سے پہلے بازاروں میں پہنچ جاتی ہیں،پیرا فورس کے اہلکار  تاجروں کو ہراساں کرتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی مگر کسی نے نہ سنی۔ 

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 8 بجے بازار بند کرنے کا فیصلہ واپس لے،مہنگا پٹرول لوڈ شیڈنگ تاجروں کے کاروبار برباد کرنے کا سبب ہے،تاجروں نے سینیٹر ناصر بٹ کو مسائل سے آگاہ کیا۔ 

سینیٹر ناصر بٹ کی تاجروں کی شکایات اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی محتسب نے پمز ہسپتال کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا