عوام کیلئے خوشخبری! بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بڑی کمی

May 06, 2026 | 11:03:AM
عوام کیلئے خوشخبری! بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 1پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔

صارفین کومئی کے بلوں میں ایک پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 26 پیسے اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا نے اضافہ مسترد کرتے ہوئے ایک پیسے بجلی سستی کر دی۔

  حکام نے واضح کیا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ جنوری 2027 سے پہلے متوقع نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہم پلہ عدالتیں ہیں:اہم فیصلہ جاری